24 اکتوبر، 2026، 8:14 AM

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیوں سے طاقت نہیں، بے بسی جھلکتی ہے، مشیر رہبر انقلاب

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیوں سے طاقت نہیں، بے بسی جھلکتی ہے، مشیر رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر محمد مخبر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے سربراہان کی دھمکی آمیز بیان بازی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی نفسیاتی جنگ اور دھمکیوں سے طاقت کے بجائے ان کی بے بسی عیاں ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد مخبر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایران دشمن کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہے۔ میدانِ جنگ میں اچانک سامنے آنے والی چالیں اور تیل و توانائی کے شعبے میں دباؤ کے مؤثر ذرائع جنگ کے حساب کتاب کو یکسر تبدیل کر سکتے ہیں۔

رہبرِ انقلاب کے مشیر نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ اس خطے میں وہی قوم باقی رہے گی جو ہزاروں سال سے یہاں آباد ہے، جبکہ صیہونی حکومت کے حصے میں صرف اپنے خاتمے کے امکان پر غور کرنا رہ جائے گا۔

News ID 1942320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha